سیاست سے کنارہ کشی نہیں کی، بس اپنے کام سے کام رکھتا ہوں، شیر افضل مروت

اسلام آباد: شیر افضل مروت کی وضاحت
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سیاست سے کنارہ کشی نہیں کی، بس اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوگی، کسی جلسے میں شرکت نہیں کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بننے کے بعد تبادلوں اور تعیناتیوں کا پہلا نوٹیفکیشن جاری
اختلافات اور ان کی مذمت
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایمل ولی کے ساتھ اختلافات اپنی جگہ لیکن جو ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کی بے توقیری کی ہے۔ ان کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر وزیرِ اعظم کو نوٹس لینا چاہیے، ایسے لوگ پی ٹی اے کے چیئرمین کے منصب کے لیے نااہل ہیں۔
ایمل ولی کے مطالبات کی تائید
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے ایمل ولی کے مطالبے کی تائید کرتا ہوں۔