بھارتی کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے گروپ میں نہ رہنے کا منصوبہ

بھارتی کرکٹ بورڈ کی نئی منصوبہ بندی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے ساتھ گروپ میں نہ رکھنے کی پلاننگ شروع کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے آنے والے سالانہ جنرل کونسل اجلاس میں پاک بھارت گروپ میچز پر بحث ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں نافذ مارشل لا اٹھانے کا اعلان کردیا
آئندہ آئی سی سی اجلاس کی تفصیلات
بی سی سی آئی کے اہلکار نے کہا ہے کہ یہ معاملہ آئی سی سی کے سالانہ کانفرنس میں زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ناک آؤٹس میں پاک بھارت کا نہ کھیلنا ایک غیر ممکنہ سی بات ہے، دونوں ٹیموں کو ایک گروپ میں نہ رکھنا ممکنہ آپشن ہو سکتا ہے۔
سالانہ میٹنگز کا مقام اور تاریخ
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ میٹنگز 17 سے 20 جولائی سنگاپور میں ہوں گی۔