افغانستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، سفارتی تعلقات بڑھانے کو تیار ہیں، اسحاق ڈار

افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ وہ سفارتی تعلقات بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد ہمارا حق، جب نمبر پورے ہوں گے تو تحریک بھی لائیں گے : گورنر کے پی کے
چین کی تجویز اور اسحاق ڈار کی رائے
ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات میں بہتری کی تجویز چین نے دی تھی۔ انہوں نے 19 اپریل کے دورے کے دوران بھی افغانستان سے کہا تھا کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ اب اُن کی طرف سے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس: کینالز کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا واک آوٹ، اپوزیشن کا شور شرابا
سفارتی تعلقات کی بحالی
اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ اصولی طور پر افغانستان اور پاکستان نے ایک دوسرے کے ملک میں سفیر بھیجنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
بھارت کے لیے پیغام
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو پیغام ہے کہ 'عزت اسی میں ہے کہ ہم سے صلح کرلے'۔ پہلگام واقعے پر ہاتھ صاف نہ ہوتے تو تحقیقات کروانے کی پیشکش نہ کرتے۔