ایمل ولی خان نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے رویے کے خلاف سینیٹ میں تحریکِ استحقاق جمع کرا دی

پشاور میں سیاسی سرگرمیاں

پشاور (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سینیٹر ایمل ولی خان نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے رویے کے خلاف سینیٹ میں تحریکِ استحقاق جمع کرا دی۔

یہ بھی پڑھیں: رائل ملائیشین ایئر فورس کے سربراہ کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات

چیئرمین پی ٹی اے کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر تنقید

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے کے چئیرمین کا رویہ نہ صرف غیر سنجیدہ اور غیر پیشہ ورانہ تھا بلکہ سینیٹر کی حیثیت سے ان کی توہین بھی کی گئی۔ ایمل ولی خان نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی برائے پسماندہ علاقوں کے اجلاس کے دوران وہ اس وقت حیران رہ گئے جب بریفنگ دینے والے افسر نے خیبر پختونخوا کو "کے پی" کہہ کر پکارا۔ "میں نے اُسے روکا اور کہا 'پشتونخوا کہو'، کیونکہ ہماری شناخت صرف ایک مخفف سے نہیں جڑی بلکہ پوری تاریخ اور قربانیوں سے جڑی ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: زندگی کے 3 مراحل۔۔۔آپ کی کامیابی کی حکمت عملی

1500 کلومیٹر فائبر آپٹک کیبل کا سوال

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے نے اجلاس میں بتایا کہ وزیرستان سے باجوڑ تک 1500 کلومیٹر فائبر آپٹک کیبل بچھائی گئی ہے، جس پر انہوں نے سوال اٹھایا کہ "جب ان علاقوں میں انٹرنیٹ موجود ہی نہیں، سگنل تک نہیں آتے، تو کیبل کا فائدہ کیا ہے؟"

یہ بھی پڑھیں: اگر بیگم جاکر بانی پی ٹی آئی کوکچھ کھلا پلا دیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی، سابقہ شوہر نے ہماری حکومت میں اربوں روپے کمائے: فیصل واوڈا

نیٹ ورک کی دستیابی کا سوال

ایمل ولی خان نے استفسار کیا کہ کیا ریاست نے وہاں نیٹ کی اجازت دی ہے؟ کیا مہمند یا وزیرستان میں انٹرنیٹ کام کرتا ہے؟ "سات اضلاع ایسے ہیں جہاں آج بھی نیٹ ورک ناپید ہے۔" سینیٹر ایمل ولی خان نے انکشاف کیا کہ چیئرمین پی ٹی اے نے انہیں کہا: "آپ کو سیکیورٹی رسک قرار دینا چاہیے"۔ اس پر انہوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا: کیا اپنی قوم کے حقوق کی بات کرنا جرم ہے؟ کیا اپنی سرزمین کی آواز بننا گناہ ہے؟

چیئرمین پی ٹی اے کا استعفیٰ طلب

ایمل ولی خان نے واضح کیا کہ وہ اس توہین پر چیئرمین پی ٹی اے کا استعفیٰ چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے سینیٹ میں باقاعدہ پرولیج موشن جمع کروا دی گئی ہے۔ انہوں نے اُن تمام سینیٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حمایت کی اور اس معاملے کو قانونی سطح پر اٹھایا۔ آخر میں، انہوں نے چیئرمین سینیٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جس کرسی پر آپ بیٹھے ہیں، وہ صرف مائیک آن یا بند کرنے کے لیے نہیں، بلکہ ایک سینیٹر کے عزت اور وقار کا تحفظ بھی اسی کرسی کا فرض ہے۔ میری تحریکِ استحقاق متعلقہ کمیٹی کو بھجوائی جائے اور اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...