سوئی ناردرن گیس کے حصے داران نے مالی سال 2023-24 کے لیے تاریخ کا بلند ترین 75 فیصد نقد مقسوم منظور کر لیا

اجلاس کی تفصیلات
لاہور (پروموشنل ریلیز) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کا 60 واں سالانہ اجلاس عام (AGM) جمعرات، 22 مئی 2025 کو ہوٹل آواری، لاہور میں منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ نے میزائلوں سے لیس بھارتی رافیل طیاروں کو کیسے واپس بھگایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
مالی کے نتائج
اجلاس میں حصے داران نے مالی سال مختتمہ 30 جون 2024 کے لیے کمپنی کے سالانہ پڑتال شدہ مالیاتی گوشوارہ جات منظور کیے۔ کمپنی نے اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ منافع حاصل کیا، جس میں قبل از محاصل منافع 29,843 ملین روپے اور بعد از محاصل منافع 18,977 ملین روپے رہا، جو فی حصہ آمدنی (EPS) 29.92 روپے بنتی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں یہ ایک نمایاں اضافہ ہے جب کمپنی کا بعد از محاصل منافع 10,564 ملین روپے اور 16.66 روپے فی حصہ رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ نے 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے واپس لے لئے
نقد مقسوم کی منظوری
حصے داران نے بورڈ کی سفارش پر مالی سال مختتمہ 30 جون 2024 کے لیے فی حصہ 7.50 روپے (یعنی 75 فیصد) کا تاریخ کا بلند ترین نقد مقسوم بھی منظور کیا۔ اس کے علاوہ، اگلے مالی سال 2024-25 کے لیے بیرونی پڑتال کنندگان کی حیثیت سے میسرز اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، کی دوبارہ تقرری کی منظوری بھی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی 6 مہار کا بٹالین ہیڈ کوارٹرز تباہ، ایک تباہ شدہ طیارے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی
غیر محسوب گیس کی کمی
دوران سال، کمپنی کی ایک نمایاں کامیابی ’غیر محسوب برائے گیس‘ (UFG) میں قابل ذکر کمی رہی۔ مجموعی طور پر UFG کا نقصان 5.15 فیصد سے کم ہو کر 4.93 فیصد پر آ گیا، جو گزشتہ 18 برسوں میں سب سے کم سطح ہے۔ فیلڈ میں بروقت اقدامات، ٹیکنالوجی کے استعمال اور سخت نگرانی کے ذریعے کمپنی نے 1,269 MMCF گیس کی بچت کی، جو اس کی عملی کارکردگی اور ماحولیاتی ذمہ داری سے وابستگی کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا قبل ازوقت جیت کا دعویٰ حقیقت سے توجہ ہٹانا ہے،کملا ہیرس
سوال و جواب کا سیشن
اجلاس میں حصے داران سے ایک تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا، جس میں متعدد تجاویز نوٹ کی گئیں اور شرکاء کو مکمل اطمینان بخش جوابات دیے گئے۔
اجلاس کی صدارت
اجلاس کی صدارت جناب سعادت علی خان نے کی۔ اجلاس میں محترمہ فاریہ رحمٰن صلاح الدین، جناب احمد چنائے (ڈائریکٹرز)، جناب فیصل اقبال (ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر - سروسز)، جناب ثاقب ارباب (ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر - آپریشنز)، جناب کامران اکرم (چیف فنانشل آفیسر)، اور جناب امتیاز محمود (سینئر جنرل منیجر کارپوریٹ افیئرز / کمپنی سیکریٹری) بنفسِ نفیس شریک ہوئے، جبکہ جناب طارق اقبال خان، جناب محمد رمضان، محترمہ سائرہ نجیب احمد، جناب ظفر عباس اور مینیجنگ ڈائریکٹر جناب عامر طفیل نے بصری رابطے کے ذریعے شرکت کی۔ کمپنی کی سینئر انتظامیہ کے اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے.