قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی گئی، اطلاق کب سے ہوگا؟ جانیے

اسلام آباد - قومی بچت سکیموں میں منافع کی کمی

اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے سینچری بنانے والے صائم ایوب کیلئے پیغام جاری کر دیا

شرح سود میں کمی کا اثر

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد حکومت نے ملک میں افراطِ زر کی شرح میں حالیہ کمی کے نتیجے میں قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کردی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ قومی بچت نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق نئی شرح کا اطلاق 21 مئی 2025 سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: تشدد کے الزام کے بعد نرگس کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کا بیان سامنے آگیا

نئی منافع کی شرح

نوٹیفکیشن کے مطابق منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق مختلف بچت اسکیموں پر علیحدہ علیحدہ شرح سے ہوگا۔ سیونگ اکانٹ پر منافع کی شرح ایک فیصد کمی کے بعد اب 9.5 فیصد ہوگی۔ اسی طرح اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع 30 بیسز پوائنٹس کمی کر کے 10.9 فیصد کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہریار منور کی ہونے والی دلہن کی تصویر سامنے آگئی

ریگولر انکم اور دیگر سرٹیفکیٹس کی تبدیلیاں

اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع 18 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.52 فیصد، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی منافع کی شرح 21 بیسز پوائنٹس کمی سے 11.91 فیصد ہو گئی ہے۔ جبکہ بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینیفٹ اکانٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکانٹ پر منافع 24 بیسز پوائنٹس کمی کے بعد اب 13.4 فیصد دیا جائے گا۔

حکام کا موقف

قومی بچت حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ افراط زر کی موجودہ رفتار اور مالیاتی پالیسی کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...