دو بچوں نے 1959 سے بوتل میں موجود ’محبت نامہ‘ ساحل پر سیر کے دوران دریافت کرلیا۔

ایک عجیب و غریب دریافت
وارسا(آئی این پی) تصور کریں کہ آپ کسی ساحل پر بیٹھے لہروں سے لطف اندوز ہو رہے ہوں اچانک ایک بوتل مل جائے جس میں دہائیوں پرانا ایک تحریری پیغام چھپا ہوا ہو تو کیا کریں گے؟
یہ بھی پڑھیں: لبنان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل
دو بچوں کا انوکھا تجربہ
اس کا تجربہ پولینڈ میں 2 بچوں کو ہوا جو ایک ساحل کے قریب چہل قدمی کر رہے تھے جب انہیں ایک بوتل ملی جس میں ایک تحریری پیغام موجود تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے باقی میچز کہاں ہوں گے؟ فیصلہ کر لیا گیا۔
پیغام کا مواد
دونوں بچوں کی عمریں 10 سال ہیں اور انہوں نے بتایا کہ انہیں یہ بوتل پولینڈ کے شہر گدانسک کے ایک ساحل کے قریب ملی۔ اس بوتل کے اندر ہاتھ سے تحریر کردہ ایک محبت نامہ موجود تھا جسے 1959 میں لکھا گیا تھا۔ لکھائی کی سیاہی کافی حد تک ماند پڑ چکی تھی مگر خط سے عندیہ ملتا ہے کہ اسے ایک لڑکی Rysia نے کسی Bunny کے لیے تحریر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: توہین مذہب کے کیسز میں لوگوں کو پھنسانے کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ، مولانا فضل الرحمان کی جج کو دھمکی
لڑکی کے جذبات
خط میں اس لڑکی نے لکھا تھا کہ وہ اسکول میں تنہائی محسوس کر رہی ہے اور دیگر جذبات کا اظہار کیا تھا۔
میوزیم سے رابطہ
بوتل اور خط کو دریافت کرنے والے بچوں کے مطابق انہوں نے ایک میوزیم سے رابطہ کیا ہے۔ انہیں توقع ہے کہ میوزیم کی انتظامیہ خط تحریر کرنے والی خاتون کو دریافت کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔