لاہور میں انسانیت سوز واقعہ، پڑوس میں پانی لینے گئی بچی کے ساتھ زیادتی، شور مچانے پر فرار
انسانیت سوز واقعہ
لاہور (آئی این پی) صوبائی دارالحکومت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جس میں پڑوس کے گھر سے پانی لینے گئی بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ماحول دیکھ کر چلتا ہوں، مجھے تو بانی پی ٹی آئی کی رہائی نظر آرہی ہے: فیصل چوہدری
پولیس کی فوری کارروائی
پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں ایک 8 سالہ کمسن بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا تاہم پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی ہمسایے کے گھر سے پانی لینے گئی اور ملزم نے اسے ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچی کے شور مچانے پر ملزم دیوار پھلانگ کر موقع سے فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز کے ناموں پر اتفاق کر لیا گیا، 11ویں ایڈیشن میں 2 نئی ٹیموں کے نام شامل
ملزم کی گرفتاری
افسوس ناک واقعے کے فوراً بعد متاثرہ خاندان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ٹبہ گاں سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا پیغام
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے مجرموں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








