شیخوپورہ کے نزدیک کارحادثہ، تلاشی لینے پر ڈگی سے ایک شخص برآمد، یہ دراصل کون تھا؟ موٹروے پولیس کا بیان آگیا۔
شیخوپورہ میں موٹروے پولیس کی کارروائی
موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں سے مغوی کو بازیاب کروالیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
حادثے کی اطلاع
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کو شیخوپورہ کے نزدیک کار حادثے کی اطلاع ملی۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر ڈگی سے ایک مغوی ملا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جوابی حملے میں بھارت کی اہم شخصیت ہلاک
ملزمان کی گرفتاری
پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کے وفد کا پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف مارشل سے ملاقات
برآمد کردہ سامان
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے کلاشنکوف، جدید رائفل، 4 موبائل فونز، زیوارت اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے حوالے کیا گیا
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو اسلحہ، گاڑی اور مسروقہ سامان سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے。








