صدر اور وزیراعظم نے جنرل سیدعاصم منیرکو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ سے نواز دیا

تقریب کی تفصیلات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، صدر ن لیگ میاں نواز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں ارکان پارلیمنٹ، غیر ملکی سفارت کار، سول اور عسکری حکام کے علاوہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز بھی شریک ہوئے۔ تقریب میں گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کا بینک بیلنس کتنا ہے؟ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

صدر کا خطاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینا قابل فخر لمحہ ہے، سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے کی منظوری پر مجھے بہت مسرت ہوئی۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے قیادت کی اور دشمن کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ تھی، وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہمارے بھرپور جواب نے دنیا پر ہماری صلاحیتیں ثابت کردیں۔

وزیراعظم کا پیغام

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں، بھرپور اور مؤثر جواب سے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا۔ ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بےمثال اور تاریخی فتح حاصل کی، افواج پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بے مثال اور تاریخی فتح حاصل کی، کشیدہ صورتحال میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا جذبہ اور عزم مثالی تھا۔ وطن عزیز کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملکی سلامتی اور خود مختاری کے لیے فیلڈ مارشل کا کردار نہایت اہم ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...