میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی میڈیا کی تعریف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستانی میڈیا کی ایک مرتبہ پھر تعریف کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد جاری، 7 افسران کی بطور سپرنٹنڈنٹ گریڈ 18 میں ترقی
ایوان صدر میں سینئر صحافیوں کی ملاقات
ایوان صدر میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔ میڈیا ہمارا پلر ہے، آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔
فیلڈ مارشل کے اعزاز کی تقریب
خیال رہے کہ آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازا گیا، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ دی۔ آرمی چیف عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، جس میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔