میانوالی میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کی کوشش ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک

میانوالی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام
میانوالی(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے میانوالی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں کتنے پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں؟ حیران کن انکشاف
انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رحمانی خیل موڑ میانوالی کے قریب سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ انکے دیگر 6 ساتھی فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلم خاندان نے ہندو جوڑے کی شادی کی رسومات تہس ہونے سے بچا لیں
فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکتیں
حکام کے مطابق دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ سنِ اتحاد کے وکیل ہیں یا پی ٹی آئی کے؟ جسٹس مسرت ہلالی کا وکیل فیصل صدیقی سے مکالمہ
دہشت گردوں کی منصوبہ بندی
دہشت گرد پولیس چوکیوں پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ جائے وقوعہ سے رائفلیں، 3 دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔
سرچ آپریشن جاری
حکام کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیموں نے رحمانی خیل موڑ کے قریب ناکہ بندی کرلی، فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔