میانوالی میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کی کوشش ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک
میانوالی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام
میانوالی(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے میانوالی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔
یہ بھی پڑھیں: وادی تیرہ واقعہ فضائی کارروائی نہیں دہشتگردوں کے بارودی مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کا نتیجہ تھا: عالمی میڈیا
انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رحمانی خیل موڑ میانوالی کے قریب سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ انکے دیگر 6 ساتھی فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، پاکستان اور سری لنکا ون ڈے سیریز میں 5500 اہلکاروں نے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی
فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکتیں
حکام کے مطابق دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل کے فوجی ایندھن کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ
دہشت گردوں کی منصوبہ بندی
دہشت گرد پولیس چوکیوں پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ جائے وقوعہ سے رائفلیں، 3 دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔
سرچ آپریشن جاری
حکام کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیموں نے رحمانی خیل موڑ کے قریب ناکہ بندی کرلی، فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔








