پنجاب بھر میں سروس سٹیشنز پر واٹر ری سائیکلنگ پلانٹس لگانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں سروس سٹیشنز پر واٹر ری سائیکلنگ پلانٹس لگانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر فوری عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پانی محفوظ بنانے کیلئے مزید اقدامات ضروری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کے غیر قانونی قبضے کیخلاف کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے
سموگ سے متعلق سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ قصور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بحالی پر رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، محکمہ ماحولیات نے کہا کہ نجی کمپنی ایک سال میں پلانٹ بحال نہ کر سکی۔
قصور میں بیماریوں کا مسئلہ
عدالت نے کہا کہ قصور کا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بند ہونے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں، قصور میں پیدا ہونے والے بچے بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کمشنر لاہور سے ٹریٹمنٹ پلانٹ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔