بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل ایک اور جھٹکا

بنگلادیشی ٹیم کو مشکلات کا سامنا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کیخلاف 3 میچز کی ٹی20 میچز کی سیریز سے قبل بنگلادیشی ٹیم مشکلات کے بھنور میں پھنس گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں سے زیادتی، شبیر تنولی نے کمرہ عدالت میں بھی اعترافی بیان ریکارڈ کرا دیا
اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی
بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا کی سیریز سے دستبرداری کے بعد اب سومیہ سرکار انجری کے سبب سیریز سے باہر ہو گئے، جس کے باعث مہدی حسن میراز کو اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ندا یاسر نے مرضی کے حیران کن راز سے پردہ اٹھا دیا
سیریز کی تاریخیں
دورہ پاکستان کے دوران بنگلادیشی ٹیم کو 25 مئی کو لاہور پہنچنا ہے۔ سیریز کا پہلا میچ 28، دوسرا 30 مئی جبکہ آخری میچ یکم جون کو شیڈول ہے۔ تاہم فاسٹ بولر ناہید رانا اور 2 سپورٹ اسٹاف ارکان نے سیکیورٹی خدشات پر ٹور سے انکار کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سفاکی کی انتہا، سات ماہ کی معصوم بچی کی بالیاں نوچ کر اسے گٹر میں پھینک دیا
سومیہ سرکار کی انجری کی تفصیلات
سومیہ سرکار گذشتہ ایک ہفتے سے کمر کی تکلیف سے دوچار ہیں۔ اگرچہ وہ یو اے ای کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا حصہ تھے مگر میدان میں نہیں اترسکے۔ بنگادیش کو اس سیریز میں تاریخی ہزیمیت کا منہ دیکھنا پڑا ہے، یو اے ای نے بنگال ٹائیگر کو 3 میچز کی سیریز میں 1-2 سے شکست دیدی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کر دیا، دونوں میں غیر مشروط صلح ہو گئی
فزیو کی رپورٹ اور مہدی حسن میراز کی شمولیت
ٹیم کے فزیو بیجید الاسلام خان نے کہا کہ سومیہ سرکار کو مکمل فٹ ہونے میں مزید 2 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ مہدی حسن میراز پہلے سے ہی پی ایس ایل کیلیے پاکستان میں موجود ہیں۔
مہدی حسن میراز کی کارکردگی
قبل ازیں بنگلہ دیشی سلیکٹرز نے مہدی حسن میراز کو یو اے ای اور پاکستان سے سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا تھا۔ مہدی نے 2024-25 کے سیزن میں بہتر کارکردگی دکھائی، انھوں نے بی پی ایل میں 355 رنز بنائے، ساتھ 13 وکٹیں بھی لیں،وہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔