بانی پی ٹی آئی کی پیرول رہائی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری

عمران خان کی پیرول رہائی کی درخواست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول رہائی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں اسی تنخواہ پر کام کرتیں رہیں گی، وفاقی وزیر حنیف عباسی نے حیران کن بیان داغ دیا
عدالت کی جانب سے سماعت کا احکامات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے 14 مئی سماعت کا آرڈر جاری کردیا، عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وکلا سے مزید معاونت طلب کر لی۔
نئے حقائق اور سماعت کی ملتوی
عدالت نے کہا کہ آرڈر لکھواتے کچھ نئے حقائق سامنے آئے، ان حقائق پر درخواست گزار کے وکیل معاونت کریں۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔