شوبز سے قبل کال سینٹر میں ملازمت کی، انمول بلوچ
انمول بلوچ کا شوبز سے قبل کا سفر
کراچی (آئی این پی) اداکارہ و ماڈل انمول بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز سے قبل کال سینٹر میں 16 ہزار کی ملازمت کرتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی
کال سینٹر میں ملازمت کا تجربہ
ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ شوبز کی دنیا میں آنے سے قبل وہ ایک کال سینٹر میں ملازمت کرتی تھیں، جہاں ان کی ماہانہ تنخواہ صرف 16 ہزار روپے تھی۔ انمول بلوچ نے بتایا کہ وہ حقیقی اور سادہ زندگی پر یقین رکھتی ہیں اور ان کا رجحان رومانوی طرزِ زندگی کی جانب کم ہے۔
انڈسٹری میں روابط
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کن اداکاروں کے قریب ہیں، تو انمول نے بتایا کہ ان کے فون میں انڈسٹری کے بیشتر بڑے ناموں کے نمبر موجود ہیں، جن میں فہد مصطفی اور ماہرہ خان جیسے اسٹارز شامل ہیں۔








