اداکارہ نادیہ خان کا ائیر وائس مارشل اورنگزیب سے کیا رشتہ ہے؟ اداکارہ نے پرانی تصویر شیئر کر دی
نادیہ خان کا ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے تعلق کا انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے اپنے شوہر کے قریبی تعلق کا انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویپنگ سمیت وہ 7 عادتیں جو مردانہ صحت کو متاثر کرتی ہیں
پاکستان ائیر فورس کے ائیر وائس مارشل کی شہرت
حال ہی میں آپریشن بنیان مرصوص پر بریفنگز کے بعد پاکستان ائیر فورس کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد خبروں کی زینت بنے، اب ایک اور وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو ہیں جس کی وجہ ان کا اداکارہ نادیہ خان سے فیملی تعلق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج سونے کی قیمت کیا رہی ؟ جانئے
نادیہ خان کا صبح کے شو میں انکشاف
نادیہ خان نے نجی ٹی وی پر اپنے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد، ان کے شوہر فیصل راؤ کے بھائیوں جیسے قریبی دوست اور ساتھی فائٹر پائلٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کل ڈنڈے کے زور پر قانون سازی کی گئی، اپوزیشن کو بولنے نہیں دیا گیا: عمر ایوب
ایک یادگار تصویر
نادیہ نے ایک پرانی تصویر بھی دکھائی جس میں فیصل راؤ اور اورنگزیب احمد 1989 میں کسی تفریحی مقام پر دیگر دوستوں کے ہمراہ ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی بگرام ائیر بیس واپس لینے کی دھمکی پر افغان طالبان کا سخت ردعمل
نادیہ کا شوہر اورنگزیب احمد کے بارے میں بیان
اداکارہ نے کہا کہ جب میری فیصل سے 2021 میں شادی ہوئی تو مجھے بتایا گیا کہ ان کے 3 بھائی ہیں مگر انہوں نے کہا کہ میرا ایک اور بھائی بھی ہے اورنگزیب جو ایک زبردست فائٹر پائلٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے آج ملاقات متوقع، کینالز کے معاملے پر بڑی پیشرفت کا امکان
خوشگوار ملاقاتیں
نادیہ خان نے بتایا کہ وہ دونوں گھنٹوں فون پر بات کرتے تھے، پھر میں ان سے ملی، ان کی فیملی بہت شاندار ہے، ان کی بیوی ایک بااخلاق خاتون ہیں اور بچے بھی بہت تہذیب والے ہیں، ان کے گھر کی جلیبی نہ کھائی تو سمجھیں کچھ نہ کھایا۔
محب وطن شخصیت
ان کا کہنا تھا کہ اورنگزیب بھائی جب پہلی بار ملے تو صرف پاکستان کی بات کرتے رہے، وہ ایک نہایت ہی محب وطن شخصیت ہیں، فیصل ہمیشہ کہتے ہیں میں چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا اورنگزیب جیسا بنے، میرے جیسا نہیں۔








