یہاں بات نہ کریں تو کیا یوٹیوب چینل کھول لیں؟ خضدار واقعے پر سینیٹ اجلاس میں بات کرنے سے روکے جانے پرسابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ برہم

سینیٹ اجلاس میں خضدار کے واقعے پر بحث
اسلام آباد(آئی این پی) سابق نگراں وزیر اعظم اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ خضدار واقعے پر سینیٹ اجلاس میں بات کرنے سے روکے جانے پر برہم ہوگئے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت اجلاس میں خضدار سانحہ پر بحث کے دوران سینیٹر انوار الحق کاکڑ اظہار خیال کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا انڈین سپریم کورٹ کی بلڈوزر انصاف پر پابندی کے بعد صورت حال میں کوئی تبدیلی آئے گی؟: حکومت مسلمان مخالف اقدامات کے لیے کوئی نئی راہ اختیار کرے گی؟
وقت کی کمی اور انوار الحق کاکڑ کا ردعمل
اس دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے وقت کی کمی کی نشاندہی کی تو انوار الحق کاکڑ برہم ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ خضدار میں بچے شہید ہوئے، یہاں انہیں وقت کی پڑی ہے، یہاں بات نہ کریں تو کیا ٹک ٹاک بنائیں یا یوٹیوب چینل کھولیں؟
مکالمہ اور چیئر کے مسائل
سیدال خان سے مکالمہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب ہائوس مجھے سپورٹ کر رہا ہے تو چیئر کو کیا مسئلہ ہے؟