صدر پاکستان سافٹ بال فیڈریشن آصف عظیم انتقال کرگئے
آصف عظیم کا انتقال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر پاکستان سافٹ بال فیڈریشن آصف عظیم کراچی میں انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ بظاہر ماضی کے دفاعی معاہدوں کی ہی توسیع دکھائی دیتا ہے، تجزیہ کار فاران جعفری
جناح ہسپتال میں زیر علاج
نجی ٹی وی سما نیوز رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان سافٹ بال فیڈریشن آصف عظیم دل میں تکلیف کے باعث جناح ہسپتال کراچی میں زیر علاج تھے۔
کھیلوں کی متعدد فیڈریشنز میں خدمات
رپورٹ کے مطابق آصف عظیم بلائنڈ کرکٹ، پاکستان اولمپکس، سپیشل اولمپکس سمیت کھیلوں کی متعدد فیڈریشنز سے وابستہ رہے ہیں۔








