زنا کے مقدمے میں بیان بدلنا جرم، متاثرہ خاتون کیخلاف مقدمہ درج

مقدمہ درج کرنے کی خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں زنا کے ایک مقدمے میں بیان بدلنے پر متاثرہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ (MAVI BALINA) 2024 میں شرکت
پولیس کی کارروائی
وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر لیہ پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے زنا کے مقدمے کی متاثرہ اور مدعی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں جھولے سے گر کر بچی جاں بحق، وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس، کمشنر سے رپورٹ طلب
متاثرہ خاتون کا بیان
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون، مدعی نے ملزم سے لاکھوں روپے لے کر عدالت میں ملزم کے حق میں بیان بدل کر ملزم کو فائدہ دیا۔ متاثرہ نادیہ الطاف نے شوہر کی مدعیت میں ملزم تنویر کے خلاف زنا کا نامزد مقدمہ درج کروایا تھا۔
تحقیقات کا نتیجہ
تھانہ سٹی پولیس کی تفتیش میں ملزم قصوروار پایا گیا اور میڈیکل رپورٹ میں ملزم کا ڈی این اے بھی مثبت آیا۔ ڈی پی او محمد علی وسیم کے مطابق متاثرہ، مدعی کا اپنے بیان سے منحرف ہو کر ملزم کو فائدہ دینا ارتکاب جرم ہے۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔