زنا کے مقدمے میں بیان بدلنا جرم، متاثرہ خاتون کیخلاف مقدمہ درج

مقدمہ درج کرنے کی خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں زنا کے ایک مقدمے میں بیان بدلنے پر متاثرہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کے ساتھ تعلقات پر پلک تیواری نے خاموشی توڑ دی
پولیس کی کارروائی
وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر لیہ پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے زنا کے مقدمے کی متاثرہ اور مدعی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر توہین آمیز ریمارکس اور سیاسی سرگرمیوں کا الزام، دو خواتین سمیت تین ٹیچرز کیخلاف اہم قدم اٹھا لیا گیا
متاثرہ خاتون کا بیان
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون، مدعی نے ملزم سے لاکھوں روپے لے کر عدالت میں ملزم کے حق میں بیان بدل کر ملزم کو فائدہ دیا۔ متاثرہ نادیہ الطاف نے شوہر کی مدعیت میں ملزم تنویر کے خلاف زنا کا نامزد مقدمہ درج کروایا تھا۔
تحقیقات کا نتیجہ
تھانہ سٹی پولیس کی تفتیش میں ملزم قصوروار پایا گیا اور میڈیکل رپورٹ میں ملزم کا ڈی این اے بھی مثبت آیا۔ ڈی پی او محمد علی وسیم کے مطابق متاثرہ، مدعی کا اپنے بیان سے منحرف ہو کر ملزم کو فائدہ دینا ارتکاب جرم ہے۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔