26 نومبر احتجاج کیس ؛ وکلاء صفائی کے جرح نہ کرنے پر ملزمان پر 5،5ہزار روپے جرمانہ عائد

احتجاج کیس میں وکلا کی غیر موجودگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26نومبر احتجاج کیس میں وکلا صفائی کے جرح نہ کرنے پر ملزمان پر 5،5ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پانی ہماری لائف لائن ہے، اس سے 1 انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے: وفاقی وزیر
سماعت کا تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی۔
ملزمان کے وکلا کی جانب سے آج گواہان پر جرح نہ کی جا سکی، عدالت نے جرح نہ کرنے پر ملزمان پر 5،5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں معمولی کمی
کیس کی آئندہ سماعت
عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا صفائی کو جرح کرنے کی ہدایت کردی۔
دیگر مقدمات کی معلومات
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔