نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کر لی

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کی کامیابی
کٹھمنڈو (آئی این پی) – پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کر لی۔ انہوں نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جنگا کو سر کیا جس کی بلندی 8,650 میٹر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف یہ آپریشن اب اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک۔۔‘‘ پاکستان نے واضح اعلان کر دیا
تاریخی کارنامہ
نائلہ کیانی اس کارنامے کو انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں جنہوں نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند بارہ چوٹیاں سر کی ہیں۔
ماضی کی کامیابیاں
اس سے قبل نائلہ کیانی مانٹ ایورسٹ، کے ٹو، ناگا پربت سمیت دیگر بلند چوٹیوں پر بھی قومی پرچم لہرا چکی ہیں۔