یوم تکبیر؛اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں چھٹی کا اعلان

اسلام آباد میں یوم تکبیر کی تعطیلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم تکبیر پر اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔
عدالتوں کی بندش کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں 28 مئی کو بند ہوں گی۔ 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعطیل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ایسٹ اور ویسٹ کی عدالتیں بھی 28 مئی کو بند رہیں گی۔ قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔