28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

یومِ تکبیر کی تعطیل کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے یومِ تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ دن پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیستان میں قتل ہونیوالے مزدور جمشید کے گھر خبر پہنچنے پر کہرام برپا
سرکاری اور نجی اداروں کی بندش
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ یومِ تکبیر پر ملک بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور بیشتر نجی ادارے بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے: یوسف رضا گیلانی
ایٹمی صلاحیت کا دن
یومِ تکبیر پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے مظہر کے طور پر منایا جاتا ہے، جب پاکستان نے 1998 میں کامیابی سے ایٹمی دھماکے کیے اور دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کل بیرون ملک روانہ ہوں گے
خصوصی تقریبات
یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز اور ریلیاں بھی منعقد کی جائیں گی جن میں ایٹمی طاقت کے حصول میں کردار ادا کرنے والے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: خیبر پختونخوا میں شہدا اور زخمیوں کے ورثا کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان
سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن
سندھ حکومت کی جانب سے بھی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 28 مئی کو یوم تکبیر کے سلسلے میں صوبائی دفاتر، بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہوا میں تیر نہیں چلاتا، کل ہی بتادیا تھا بشریٰ بی بی آج رہا ہوں گی: فیصل واوڈا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج
یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تاریخی پس منظر
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا۔ 27 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔