پاکستان کو 10 ماہ میں 6 ارب ڈالر موصول
پاکستان کے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ پاکستان کو رواں مالی سال 10 ماہ میں 6 ارب ڈالر سے زائد فنڈز ملے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کل ہوگی
مالی سال کی مالی معاونت
نجی ٹی وی’’ سماء نیوز‘‘ کے مطابق پاکستان کو قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ پاکستان کو رواں مالی سال 10 ماہ میں 6 ارب ڈالر سے زائد فنڈز ملے۔ دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف فنڈنگ اور دوست ممالک کے رول اوورز ملا کر 14.1 ارب ڈالر ملے۔ رواں مالی سال بیرونی مالی معاونت کا ہدف 19 ارب 39 کروڑ ڈالر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں لائٹس کا ایشو ہے ؛ امام الحق
آئی ایم ایف اور دیگر ممالک کی معاونت
ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 ماہ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے 2.1 ارب ڈالر اس کے علاوہ ہیں، سعودی عرب، یو اے ای، چین نے 6 ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور بھی کیے۔
یہ بھی پڑھیں: حسان نیازی پتلون لہرانے کے کیس میں جیل ہے تو علیمہ خان کا بیٹا کس طرح آزاد گھوم رہا ہے، وہ بھی اسی ویڈیو میں تھا: شیر افضل مروت
عالمی مالیاتی اداروں سے وصولی
اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ جولائی تا اپریل عالمی مالیاتی اداروں سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالر ملے، اس دوران چین، امریکا سمیت مختلف ممالک نے پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر قرض دیا، پاکستان نے 10 ماہ میں 76 کروڑ ڈالر کا بیرونی کمرشل قرضہ حاصل کیا۔
نیا پاکستان سرٹیفکیٹ اور ترقیاتی منصوبے
دستاویز کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے 1 ارب 61 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے۔ پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں 10 ماہ میں 3 ارب ڈالر سے زائد حاصل ہوئے، مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 ارب 63 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے۔








