پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی: نجی ٹی وی
سکیورٹی انتظامات کی منظوری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت داخلہ نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سکیورٹی انتظامات کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک بار طے ہو جانا چاہیے کہ نظرثانی کون سا بنچ سنے گا، وکیل فیصل صدیقی کا جسٹس امین الدین سے مکالمہ
تعیناتی کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیوز نے وزارت داخلہ کے ذرائع سے بتایا ہے کہ پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کے لیے ہوگی۔ پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہوگی جبکہ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں ریاست کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں خود ساختہ بادشاہ گرفتار
پی سی بی کی درخواست
ذرائع وزارت داخلہ نے کہا کہ پی سی بی نے سکیورٹی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی تھی جس کے بعد وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت وزارت داخلہ نے احکامات جاری کیے۔
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ
واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم 25 مئی کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان آئے گی۔








