دل کے مریضوں کو ادویات انکی دہلیز تک پہنچانے کا منصوبہ کامیابی سے جاری، 6 ماہ میں کتنی مالیت کی ادویات فراہم کی گئیں؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

مریم کی مسیحائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کا دل کے مریضوں کو ادویات ان کی دہلیز تک پہنچانے کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، خطے میں بدلتی سمندری صورتحال ،قومی سلامتی اورجنگی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال
ادویات کی ترسیل
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے 6 ماہ میں 13 کروڑ روپے کی ادویات دل کے مریضوں کو پہنچا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، حیدرآباد میں 2 سے 5 جولائی شدید بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ
مریضوں کی تعداد
ایم ایس ڈاکٹر محمد عامر رفیق بٹ نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران دل کے 60 ہزار مریضوں کو ادویات ان کے گھروں پر فراہم کی گئیں۔ مریضوں کو تین تین ماہ کی معیاری ادویات مفت مہیا کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا جنرل سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایرانی چیف آف جنرل سٹاف جنرل محمد بغیری سے ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر زور
روزانہ کی بنیاد پر ادویات کی ترسیل
پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے روزانہ 800 مریضوں کو ادویات ان کے گھروں پر بھجوائی جا رہی ہیں۔ ادویات کے ایک پارسل کی قیمت 2200 روپے ہے۔
خصوصی پوسٹ آفس
ادویات مریضوں کے گھروں تک پہنچانے کے لئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ اف کارڈیالوجی میں خصوصی پوسٹ آفس قائم کیا گیا ہے۔ ہوم ڈلیوری پراجیکٹ کے نتیجے میں مریضوں کو لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر انتظار کرنے سے نجات مل گئی ہے。