سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک روزہ وقفے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 326 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: حلیم عادل شیخ اور انکے بھائی جعل سازی کے مقدمے میں بری
مقامی مارکیٹ میں صورتحال
عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: فیصل ٹاؤن میں خواجہ سرا بے رحمی سے قتل، ڈی آئی جی کا نوٹس
سونے کی نئی قیمتیں
قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 51 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 925 روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ
اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 38 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 466 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 33 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 971 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔