پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر آئی ایم ایف کا رد عمل
آئی ایم ایف کی امید
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ توقع ہے پاکستان اور بھارت حالیہ کشیدگی کا پر امن حل تلاش کرلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان؛ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ، ہیڈکانسٹیبل سمیت 2افراد جاں بحق
معاشی کارکردگی پر تبصرہ
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکشن جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان نے قرض پروگرام کے تمام معاشی اہداف حاصل کیے، پاکستان کی معاشی کارکردگی ایسی تھی کہ قسط جاری کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی گاڑی کو بم سے اڑادیں گے: سپر سٹار کو نئی دھمکی مل گئی
قرض کی قسط جاری کرنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قرض کی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ نے باہمی رضا مندی سے میرٹ پر کیا، قرض پروگرام پاکستان میں صرف زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے ہے، بجٹ سپورٹ کے لیے نہیں، پروگرام کی شرط ہے کہ حکومت پاکستان اسٹیٹ بینک سے قرض نہیں لے سکتی۔
انسانی جانوں کا ضیاع
جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ توقع ہے پاکستان اور بھارت حالیہ کشیدگی کا پر امن حل تلاش کرلیں گے، پاکستان اور بھارت کی حالیہ جنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع کا دکھ ہے۔








