فیلڈ مارشل عاصم منیر صرف پاکستان نہیں بلکہ عالم اسلام کے سپہ سالار ہیں : عبدالعلیم خان

اسلام آباد میں عبدالعلیم خان کا خطاب

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان نے معرکہ حق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل جب یہ معرکہ نہیں ہوا تو سوشل میڈیا پر بہت سی باتیں سنتے تھے۔ کچھ ایسے لوگ بھی تھے جو پوچھتے تھے کہ فوج کس لئے رکھی ہوئی ہے، یہ فوج کا خرچہ کیوں ادا کر رہے ہیں۔ لیکن جب ۷ مئی آئی تو اس قوم کو یہ معلوم ہوا کہ ہمارے پاس ایک ایسا مکار ہمسایہ موجود ہے جس نے پچھلے 80 سال سے پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی سپریم کورٹ کا ٹرانس جینڈر کو عورت ماننے سے انکار

دشمن کی جارحیت

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہمارے معصوم بچوں کی شہادت ہوئی، اگلے تین دن اس پوری قوم نے بھی دیکھا اور دنیا نے بھی دیکھا کہ کس طریقے سے پاکستان پر دشمن حملہ آور ہوا۔ یہاں پر ڈرون آئے اور پاکستان کو نشانہ بنایا، پاکستان کی تنصیبات پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں دریائے سندھ کے تحفظ سے متعلق قرار داد جمع کرا دی

پاکستان کی فوج کی ذمہ داری

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ وہ فوج جو تین دن تک اپنے جذبات کو قابو میں رکھ کر بیٹھی تھی، ہمیں اپنی ایٹمی طاقت کی وجہ سے ذمہ داری کا احساس کرنا پڑتا ہے۔ دشمن نے ہمارے جواب نہ دینے کو بزدلی سمجھ لیا تھا، لیکن جب انہوں نے ہمارے ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا تو ہمارے ایک جنرل نے آ کر بتایا کہ اب اپنی تیاری پکڑو، ہم نے انہیں للکارا۔

یہ بھی پڑھیں: جدید ترک ڈرونز کا شاندار ریکارڈ بھارتی فوج کیلئے دردِ سر بن گیا

پاکستان کا کامیاب جواب

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم نے وار کیا تو پوری دنیا کو پتا لگا کہ پاکستان نے حملہ کیا۔ ڈیڑھ گھنٹے میں پاکستان نے بھارت کا وہ حال کیا جس کے بعد وہ پوری دنیا میں معافیاں مانگتے پھرتے تھے۔ ہم نے سارے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع خوشاب میں “پنجاب دھی رانی پروگرام” فیز2 کا آغاز، 74 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب

عالم اسلام کی حمایت

انہوں نے کہا کہ آج ہمارا کھویا ہوا مقام ڈیڑھ گھنٹے نے واپس لا کر دیا ہے۔ پوری دنیا جان گئی ہے کہ پاکستان کی افواج اور عوام کیا ہیں۔ جو بھارتی ڈرون ہم پر گرائے گئے، وہ اسرائیل کے تھے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ صرف اپنے ملک کی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ آپ پورے عالم اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

پاکستان کی اہمیت

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آج ہمارے پاس ایٹمی قوت اور بہادر افواج نہ ہوتیں تو ہمارا حشر بھی غزہ میں لوگوں جیسا ہوتا۔ ہمیں اپنے ملک اور عوام کی حفاظت کرنی ہے۔ یہ فوج صرف پاکستان کی نہیں بلکہ عالم اسلام کی فوج ہے، اور یہ سپہ سالار عاصم منیر صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا سپہ سالار ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...