کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، خصوصی بریفنگ، عید الاضحیٰ پر سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے

اجلاس کا آغاز

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ داخلہ پنجاب میں صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ایس سی سی ایل او کا 28 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء سید عاشق حسین کرمانی اور بلال اکبر خان نے شرکت کی جبکہ وزیر قانون محمد صہیب احمد بھرتھ وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: طیارے نے یوٹرن لیا، پھر ریڈار سے غائب: بشار الاسد دمشق چھوڑ کر کہاں گئے؟

امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

اجلاس میں موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے اجلاس کو امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ و دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے نئے کپتان کا فیصلہ کرلیا گیا

سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت

اجلاس میں پنجاب بھر سے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ کابینہ کمیٹی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت دی اور واضح کیا کہ قربانی کی کھالیں صرف رجسٹرڈ ادارے جمع کر سکیں گے اور کسی غیر قانونی تنظیم کو کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل کے باقی میچز اور سیالکوٹ میں یکم جون کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے بھی سخت سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کیلئے امریکی کانگریس ارکان کے خط پر سینیٹر شیری رحمان کا رد عمل آ گیا

دہشتگردی کے واقعے کی مذمت

اجلاس میں خضدار میں بچوں کی اسکول بس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ کابینہ کمیٹی نے پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی میں آٹومیٹڈ ڈی این اے ایکسٹریکشن سسٹم کے قیام کیلئے 105 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 نئے تھانوں کے قیام کی منظوری دی گئی تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مقامی سطح پر بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔

صوبائی وزیر کا بیان

خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہ صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے تاکہ ہم آہنگی قائم رہے۔ کابینہ کمیٹی نے صوبہ بھر میں موجود تمام ہوٹلز اور ریسٹ ہاؤسز کی ہوٹل آئی سافٹ سسٹم پر مکمل رجسٹریشن کی ہدایت کی۔ صوبائی وزراء نے واضح کیا کہ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت صرف منظور شدہ اداروں کو دی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...