ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی ایک سچی توبہ بہت کچھ بدل سکتی ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے دل لگی اور جسمانی کشش جیسے کاموں میں لگے ہوئے تھے وہ فوری واپسی کا راستہ اختیار کر لیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
صدقہ اور صدقہ ان دنوں کی سب سے بڑی ضرورت ہے آپ کا ستارہ زحل کے تحت مشکل میں ہے یہ عمل کرتے رہیں گے تو کافی محفوظ بھی رہیں گے۔ اگر اپنی خیریت چاہتے ہیں تو۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس بند، ٹکٹیں منسوخ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
رکاوٹیں ابھی جاری ہیں۔ ماضی میں کس مقام پر غلطیاں ہوئیں ان کو تلاش کریں اس کا حل نکالیں پھر توبہ کر کے اپنے نیک مقاصد میں لگ جائیں پھر کامیابی کے امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں آج 29 فلسطینی شہید، برطانوی لیبر پارٹی کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج بھی آزمائشی سا دن ہے۔ بات بننے کے بجائے بگڑ رہی ہے اور جو کر رہے ہیں ان کے بارے میں بھی شاید آپ کو علم ہے اس لئے راشن کا صدقہ دیں اور آج فالتو کام کے لئے گھر سے باہر نہ نکلیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی، اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ستارہ آج بڑی اچھی خبر دے رہا ہے ۔ جو مقصد تھا یا جو بھی کام تھا اس میں قدرے کامیابی ملنے کا امکان ہے اور صحت کے حوالے سے لاحق پریشانی انشاءاللہ ختم ہونے جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مانگا منڈی میں کم عمر مسیحی بچی سے زیادتی، مجرموں کو سخت سزا دلوائیں گے : چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اگر آپ کو ان دنوں کوئی آفر آئے تو اس کو پردہ غیب سے انعام سمجھیں اور پکڑ لیں۔ جن ضرورت کے دوسروں سے مدد طلب کر رہے تھے اللہ سے مانگیں آپ کا مسئلہ انشاءاللہ حل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پالیسی ریٹ میں کمی نہ کرکے اسٹیٹ بینک نے بزنس کمیونٹی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، احمد عظیم علوی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو آج انشاءاللہ اپنے معاملات میں بحکم اللہ واضع بہتری محسوس ہو گی۔ آپ جن لوگوں پر اعتبار کر رہے تھے اُن لوگوں نے تو کام نہیں آنا البتہ اور کوئی سلسلہ بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کا بڑا کاروباری مرکز حفیظ سینٹر تباہی سے بچ گیا، تاجروں کا پنجاب حکومت کو خراج تحسین
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ضرورت کے تحت رقم ہاتھ میں آنے کے واضع امکانات ہیں جس بات کو لے کر کافی دنوں سے پریشان چلے آ رہے تھے اُس کا مسئلہ بھی انشاءاللہ حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد؛ ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کو جزوی نقصان
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
سازشی لوگ بدستور اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں اور آپ کے لئے مشکل پیدا کر رہے ہیں آپ کو فوری طور پر ان سے جس قدر ممکن ہو دور ہونے کا مشورہ ہے بالکل اعتبار نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: آر ایل کے گروپ آئی ٹی ایف ماسٹرز چیمپئن شپ کا لاہور میں آغاز
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جس مقصد کے لئے بھی پیسوں کی ضرورت ہے وہ حاصل ہوں گے اور ایک باہر کا شخص ذاتی طور پر بھی مدد کرتا دکھائی دے رہا ہے اس وقت صورتحال بہتری کی طرف جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فتح مکہ کے وقت حضرت محمدﷺ نے کیا کلمات ادا کیے تھے اور اس جیت کے بعد پاکستانیوں کو کس بات سے بچنا ہے؟
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو اب اپنے لئے الگ سے سلسلہ بنانے کا سوچنا ہو گا اور دوبارہ ان لوگوں کے درمیان مت آئیں جو وجہ پریشانی رہے ہیںآج آپ کی ایک بڑی ضرورت بھی پوری ہو سکتی ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ جس بات کو لے کر ٹینشن میں آئے ہوئے ہیں اس سے انشاءاللہ ایک دو دن میں نکل جائیں گے اور جو لوگ گھریلو ماحول میں کشیدگی کا شکار تھے اب ادھر سے بھی سکون ہو گا۔