جرمنی میں ٹرین اسٹیشن پر چاقو حملے میں 12 افراد زخمی، خاتون گرفتار

ہمبرگ ٹرین سٹیشن پر چاقو سے حملہ
برلن (ویب ڈیسک) جرمنی میں ہمبرگ کے مرکزی ٹرین سٹیشن پر موجود لوگوں پر چاقو سے حملہ کا واقعہ پیش آیا جس میں 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں تین کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں غیر ملکی طلبہ کی مشکلات: نو ماہ تک کام نہ ملنے کے بعد مفت کھانے کی سہولت بھی ختم
حملہ آور کی گرفتاری
رپورٹ کے مطابق ملزم نے ہمبرگ کے مرکزی ٹرین سٹیشن پر موجود لوگوں پر حملہ کیا۔ حکام کے مطابق پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔
حملے کی تحقیقات
حکام کا کہنا ہے کہ ہمبرگ سٹیشن پر حملے پر سیاسی مقاصد کا شبہ نہیں ہے۔ حملوں کے بعد ایک 39 سالہ خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔