امریکا نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھالیں

امریکا کی جانب سے شام پر پابندیاں اٹھانے کا اعلان
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھانے کا اعلان کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جھوٹ بے نقاب، امریکہ کا بھارتی دعوؤں پر انٹیلی جنس شواہد کی تصدیق سے انکار
وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بیان
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ شام کو مستحکم ملک بننے کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات شام کو استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے کالاباغ ڈیم کے بعد ملک میں صدارتی نظام کی حمایت کردی
پابندیوں میں تبدیلی کی مدت
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ شام پر عائد پابندیوں میں 180 دن کی چھوٹ دی گئی ہے۔ پابندیاں اٹھانا امریکا اور شام کے درمیان تعلقات کی بحالی کی جانب پہلا قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا نیا جنگی ترانہ ”تیار ہیں ہم، اللہ اکبر“ ریلیز
ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کے دورے کے دوران ریاض میں سرمایا کاری فورم میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک نئی شروعات کے لیے شام پر سے پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے。