لندن میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام، افواج پاکستان کی کامیابی اور جنرل عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بننے کی خوشی میں یوم تشکر کے حوالے سے تقریب، افواج پاکستان کے حق میں نعرہ بازی

یوم تشکر تقریب کا انعقاد
لندن (مجتبیٰ علی شاہ) - پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کی جانب سے افواج پاکستان کی کامیابی اور جنرل عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بننے کی خوشی میں یوم تشکر کی تقریب کا احتمام کیا گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا اور ایم این اے میر منور علی تالپور نے شرکت کی۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن کی نمائندگی پریس منسٹر علی نواز ملک نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈنمارک کے ساتھ 2ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا معاہدہ جلد ہونے کا امکان
شرکاء کی کثیر تعداد
پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، گریٹر لندن کے صدر میاں سلیم، پاکستان پیپلز پارٹی لائرز فورم کے صدر محمد عارف مغل ایڈوکیٹ، پیر سلطان فیاض الحسن قادری، مسلم لیگ نون برطانیہ کے جنرل سیکرٹری راشد ہاشمی، او پی ڈبلیو سی کے چیئرمین نعیم نقشبندی، اور دیگر سیاسی جماعتوں کے افراد اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارت کشیدگی، نواز شریف نے خاموشی توڑ دی، پیغام جاری کردیا
تقریب کے اہم نکات
شرکاء نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیاسی، عسکری اور اخلاقی اعتبار سے برتری ملی ہے۔ افواج پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک کے دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے لیکن اس عزم کو ہماری کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی ایک جھنڈے تلے متحد ہے اور ہمیں مل کر پاکستان کی معاشی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ کیس: زرتاج گل دونوں مقدمات سے بری
تفریحی پروگرام
تقریب کے دوران معروف گلوکار استاد سہیل سلامت نے قومی نغمے گا کر اوورسیز پاکستانیوں کے دلوں میں جوش و ولولہ پیدا کر دیا۔ اس موقع پر افواج پاکستان، جنرل عاصم منیر، اور آئی ایس آئی کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔
میڈیا کے ساتھ گفتگو
میڈیا سے بات چیت کے دوران، سید قمر رضا، محسن باری، اظہر اقبال بریلوی، نعیم نقشبندی، پیر سلطان فیاض الحسن قادری اور عارف مغل ایڈوکیٹ نے اس بات کا اظہار کیا کہ مودی کا شکریہ کہ انہوں نے پاکستانی قوم کو اکٹھا کر دیا۔ ہندوستان نے جھوٹے الزامات لگا کر پاکستان پر حملہ کیا۔ ایسی تقریبات نہ صرف نوجوان نسل کو حوصلہ، جذبہ اور فخر عطا کرتی ہیں، بلکہ دنیا کو یہ باور کراتی ہیں کہ پاکستان ایک متحد، پرعزم اور مضبوط قوم ہے۔ اب ہمیں مل کر پاکستان کی معاشی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا۔