بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا، پاکستانی ساحلوں کو کتنا خطرہ؟

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عازمین حج کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی
محکمہ موسمیات کی معلومات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایاکہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیارکرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 1058 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شارجہ چلڈرن ریڈنگ فیسٹیول کی طرف سے ایکسپو سینٹر شارجہ میں اردو فیسٹ 2025 کا انعقاد
تحریک کی سمت
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کے کم دباؤ کا یہ نظام مشرق کی جانب حرکت کرے گا۔ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور یہ سسٹم بھارتی ساحل سے گزرنے کے بعد کمزور ہونا شروع ہو جائے گا۔
ہیٹ ویو کا خدشہ
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اس سسٹم کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ میں ہیٹ ویو آنے کا خدشہ تھا۔ سسٹم کے کمزور ہونے کے بعد ہیٹ ویو کا امکان بھی ختم ہوجائے گا، سسٹم کے دور جانے سے سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔