شمالی علاقہ جات جانے والے گجرات کے 4 لاپتہ دوستوں کی گاڑی گلگت سے مل گئی لیکن گاڑی کے مسافروں کا کیا بنا؟ تفصیلات منظرعام پر

چار دوستوں کی گاڑی ملنے کا واقعہ

گلگت (ویب ڈیسک) شمالی علاقہ جات کی سیر کے لیے جانیوالے چار دوستوں کے زیراستعمال گاڑی مل گئی ہے جبکہ چاروں دوستوں کی موت کی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ ریسکیو 1122 سکردو کے مطابق لاپتہ سیاحوں کی گاڑی سکردو روڈ پر استک نالے کے قریب کھائی میں گری ہوئی ملی جس کے بعد اس علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 100 اور 1500 مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی

تفصیلات

تفصیل کے مطابق رشتہ داروں کے ساتھ چھٹیاں منانے کی خاطر اٹلی سے گجرات آنے والا سلمان نصراللہ تین دوستوں کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں گلگت بلتستان کی سیر کے لیے گیا تھا لیکن 16 مئی کے بعد سے چاروں دوست لاپتہ تھے اور آج بالآخر ان کی گاڑی تباہ حال صورت میں سکردو روڈ کے قریب ایک نالے سے مل گئی جو ممکنہ طور پر حادثہ کا شکار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

پولیس کی معلومات

ہنزہ پولیس نے بتایا کہ پنجاب، گجرات سے تعلق رکھنے والے سیاح جو 15 مئی کو گلگت سے سکردو کے لیے روانہ ہونے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے، ان کی گاڑی سکردو روڈ پر ساتک نالہ کے قریب ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یکم جنوری 2028 سے ملک سے سود کا نظام ختم ہوجانا چاہیے، مولانا فضل الرحمان کا بیان

ریسکیو کی کوششیں

گلگت بلتستان پولیس اور ریسکیو ٹیمیں کئی دنوں کی مشکل کوششوں کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ مقامی حکام اور ہنگامی خدمات کے ساتھ مل کر مزید کارروائیاں جاری ہیں، ہم سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں خاندانوں کی رازداری کا احترام کریں اور غیر تصدیق شدہ مواد کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا، فاتح ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟ جانیے

آخری رابطے اور تلاش

گلگت بلتستان پولیس کے مطابق چاروں سیاحوں نے 15 مئی کو گلگت کے علاقے دنیور کے ایک مقامی ہوٹل میں رات گزاری تھی۔ سرچ آپریشن کی کاوشوں میں مصروف سید عمر فاروق نے بتایا کہ ’آج سرچ آپریشن کے دوران سکردو جگلوٹ روڈ پر سفید رنگ کی گاڑی گہری کھائی میں گری ہوئی نظر آئی، جس کے حوالے سے بعد میں تصدیق ہوئی کہ یہ انہی سیاحوں کی گاڑی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے عدالتوں میں پیش ہونے والے وکلا کے لیے گاؤن پہننا لازمی قرار دے دیا

سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے معلومات

مختلف علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کیا گیا اور ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں گاڑی جگلوٹ سکردو روڈ پر 16 مئی کی صبح 10 بج کر 37 منٹ پر سسی کے علاقے میں دیکھی گئی۔ پولیس کے مطابق سسی سے آگے دمبوداس کی بڑی چیک پوسٹ پر لاپتہ سیاحوں کی گاڑی گزرنے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں اور اسی وجہ سے جگلوٹ اور دمبوداس کے درمیان کے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

رشتہ داروں کی بیان اور تشویش

انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق لاپتہ سیاحوں میں سے دو کے رشتہ دار عثمان وڑائچ نے بتایا کہ ’انہوں نے گھر والوں سے آخری رابطہ 16 مئی کو کیا تھا اور سکردو جانے کا بتایا۔ اس کے بعد سے ان کے موبائل فونز بند تھے۔‘ لاپتہ سیاحوں میں عمر، سلمان اور واصف شہزاد آپس میں رشتہ دار ہیں اور عثمان ڈار ان کے دوست ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...