حیدرآباد، تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی اور سعید آفریدی گرفتار

حیدرآباد پولیس کی کارروائی
حیدرآباد (آئی این پی) حیدرآباد پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی اور سعید آفریدی کو گرفتار کرلیا ہے۔ صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے دونوں رہنمائوں کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ دونوں رہنماؤں کو پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ کارکنوں سمیت ریلی نکالنے کی کوشش کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، S-400 میزائل لانچر کے سامنے فوٹو سیشن
پیشگی مسائل اور مقدمات
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی، ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے دفتر میں توڑ پھوڑ سمیت دیگر مقدمات درج کیے گئے تھے، جو اس وقت انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ 19 جنوری 2023 کو کراچی میں ڈی سی کیماڑی کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ فردوس شمیم، علی زیدی، بلال غفار اور سعید آفریدی سمیت دیگر کے خلاف درج کرلیا گیا تھا۔
مقدمات کی تفصیلات
ان کے خلاف مقدمہ اقدام قتل، دہشت گردی، ہوائی فائرنگ و دیگر دفعات کی تحت کاشف مبین نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا کہ میں ڈیوٹی پر موجود تھا، کئی لوگ اپنے کام کے سلسلے میں ڈی سی آفس آئے تھے۔ شام 5 بجے پی ٹی آئی کے 150 سے 200 کارکنان ڈی سی آفس آگئے، جن کی قیادت علی زیدی، بلال غفار، عطااللہ، سعید آفریدی، شبیر قریشی کر رہے تھے۔ ملزمان نے توڑ پھوڑ اور پر تشدد احتجاج کیا۔