روزانہ کتنے ہزار قدم چلنے سے کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے؟ آکسفورڈ کی تحقیق میں جواب مل گیا

آکسفورڈ یونیورسٹی کی نئی تحقیق

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین کی ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ہلکی جسمانی سرگرمیاں، جیسے چہل قدمی، خریداری یا گھر کے معمول کے کام کاج کینسر کے خطرے میں نمایاں کمی پیدا کر سکتی ہیں۔ یہ خیال عام ہے کہ ورزش سے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے، مگر یہ تحقیق بتاتی ہے کہ اس کے لیے بھاری بھرکم ورزش یا دوڑ کی کوئی ضرورت نہیں۔ تحقیق کے مطابق روزمرہ کے آسان اور ہلکے درجے کے کام بھی کافی مؤثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو چاہیے اس کا نام آپریشن سہاگ رات رکھ دے’’ پاکستانی صحافی کا ایسا ٹویٹ کہ جنگ کے ماحول میں بھی آپکو ہنسی آجائے

روزانہ کی سرگرمی کے فوائد

آکسفورڈ سینٹر فار ارلی کینسر ڈیٹیکشن کے مطابق جو افراد روزانہ سات ہزار قدم چلتے ہیں ان میں کینسر کا خطرہ اُن لوگوں کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہوتا ہے جو صرف پانچ ہزار قدم چلتے ہیں۔ وہ افراد جو روزانہ نو ہزار قدم تک چلتے ہیں ان میں یہ خطرہ 16 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فنانس ایکٹ اور لیبر پالیسی کے خلاف چیمبرز سراپا احتجاج، 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

تحقیق کے نتائج

مجموعی طور پر وہ افراد جن کی روزانہ کی جسمانی سرگرمی کی سطح سب سے زیادہ تھی اُن میں کینسر لاحق ہونے کا امکان اُن لوگوں کی نسبت 26 فیصد کم پایا گیا، جن کی سرگرمی کم ترین سطح پر تھی۔ اس جائزے میں طرزِ زندگی، جسمانی وزن (BMI) اور دیگر طبی عوامل کو بھی مدنظر رکھا گیا۔

شائع کردہ تحقیق کی تفصیلات

فوکس نیوز کے مطابق یہ تحقیق برٹش جرنل آف سپورٹس میڈیسن میں شائع ہوئی ہے اور اس میں 85 ہزار 394 افراد کے ایکٹیویٹی ٹریکر ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جن کی اوسط عمر 63 سال تھی۔ ان افراد کی جسمانی سرگرمی کے اعداد و شمار کا موازنہ آئندہ چھ سال میں سامنے آنے والی کینسر کی تشخیص سے کیا گیا۔ سابقہ مطالعات میں خود رپورٹ کردہ ورزش کے ڈیٹا کو استعمال کیا گیا تھا، مگر اس تحقیق میں جسم پر پہنے جانے والے آلات سے حاصل شدہ زیادہ درست ڈیٹا کا استعمال کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...