پہلگام اور پاک بھارت کشیدگی پر غیر ملکی صحافی کے سوالات، بھارتی وزیر خارجہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگے

بھارتی وزیر خارجہ کا غیر ملکی صحافی کے سوالات پر ردعمل
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاک بھارت کشیدگی میں امریکی کردار اور پہلگام واقعے سے متعلق غیر ملکی صحافی کے سوالوں پر آئیں بائیں شائیں کرنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب نے برائن لارا کا 31سالہ ریکارڈ توڑ دیا
سوالات اور جوابات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، دوران انٹرویو، غیر ملکی صحافی نے بھارتی وزیر خارجہ سے سوال کیا کہ کیا پاک بھارت کشیدگی امریکی صدر ٹرمپ نے ختم کرائی؟
غیر ملکی صحافی نے مزید پوچھا، "آپ نے پہلگام میں 26 افراد کے قاتلوں کو پکڑ لیا ہے؟ کیا ان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے؟ اس سارے عمل میں امریکہ کا کیا کردار تھا؟"
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے گروپ میں نہ رہنے کا منصوبہ
کانگریس کا ردعمل
بعد ازاں بھارتی جماعت کانگریس نے یہ فوٹیج اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لگاتے ہوئے پوچھا ہے کہ ان کی زبان کیوں لڑکھڑا رہی ہے؟
ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
واضح رہے کہ 10 مئی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں، جب کہ بھارت کبھی امریکی صدر کے کردار کو تسلیم اور کبھی اس سے انکار کررہا ہے۔