مودی کی جنگی جنونیت نے عبادت گاہوں کو بھی نہ چھوڑا

مودی کی جنگی جنونیت کے اثرات
لاہور (طیبہ بخاری سے) مودی کی جنگی جنونیت نے عبادت گاہوں کو بھی نہ چھوڑا، سکھ تنظیم MAAR کی عالمی عدالت میں دہائی، بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں سرکاری مکانات ختم کرنے کی تجویز آ گئی
ڈورن حملے کی شکایت
تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی سکھ تنظیم MAAR نے ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرائی ہے۔ MAAR موومنٹ نے بھارتی فوج کے مبینہ ڈرون حملے پر عالمی فوجداری عدالت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ
یاد دہانی
تنظیم نے کہا ہے کہ 7 اور 8 اپریل کی رات بھارت کا ننکانہ صاحب پر ڈرون حملہ پاکستانی افواج نے کامیابی سے پسپا کیا۔ سکھ تنظیم نے یاد دہانی کرائی کہ بھارت نے 1971ء میں کرتارپور صاحب پر بھی بم گرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دوبارہ احتجاج کی کوئی کال نہیں دی، پی ٹی آئی کی تردید
بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی
سکھ تنظیم نے کہا ہے کہ مذہبی مقامات پر حملے بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ننکانہ صاحب پر حملہ سکھ برادری کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے۔ بھارت سکھوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، مقدس مذہبی و ثقافتی مقامات کا ہر حال میں تحفظ لازم ہے، خصوصاً سیاسی یا عسکری کشیدگی کے دوران۔