بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی، عطا اللہ تارڑ

عطاء تارڑ کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی۔ بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کی عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے بیانیے کے حوالے سے ثمینہ قاسم متحرک تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کے حل کے لیے خصوصی عدالت کا بل ایوانِ بالا سے منظور ہو گیا
ن لیگ اور سوشل میڈیا کا کردار
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سوشل میڈیا نے پاک بھارت جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف دوست ممالک کے دورے پر جا رہے ہیں، پوری جنگ میں ترکیہ نے مثالی ساتھ دیا، شہباز شریف ایران اور آذربائیجان جائیں گے۔ دوست ممالک نے حق کے بیانیے کا ساتھ دیا ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نے ہمیں شاندار فتح سے نوازا ہے، پاکستان نے عسکری برتری واضح کر دی ہے، سول ملٹری قیادت مضبوط اور ایک پیج پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سندھ طاس معاہدے کو بچانے کے لیے امریکہ اور ورلڈ بینک کچھ کر سکتے ہیں؟
پاکستان کی عسکری کامیابیاں
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایئر فورس کے شاہینوں نے کارنامہ سرانجام دیا۔ بھارت کو جرات نہیں ہوئی کہ ہمارے ساحلوں کا رُخ کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی تیاری کے باعث کراچی محفوظ رہا اور دشمن کچھ نہ کرسکا، بھارت کے پاس بیچنے اور بات کرنے کو کچھ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران ہمارے سوشل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا، اللہ پاک نے ہمیں شاندار فتح سے نوازا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دلیری، بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فضائیہ کے شاہینوں کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ترکیہ کا شاندار ساتھ
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پوری جنگ میں ترکیے نے مثالی ساتھ دیا ہے، ترک صدر ہر دلعزیز شخصیت، پاکستان کے دوست ہیں۔ پاکستان کی شاندار فتح پر باکو کی سڑکوں پر جشن منایا گیا۔