مبینہ پاکستانی ایجنٹ کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں بھارتی شہری گرفتار

بھارتی ہیلتھ ورکر کی گرفتاری

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچھ میں تعینات ایک کنٹریکچول ہیلتھ ورکر کو مبینہ پاکستانی ایجنٹ کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم سہ دیو سنگھ گوہل کی عمر 28 سال ہے اور وہ ضلع کچھ کے لاکھ پٹ تعلقہ کا رہائشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں زلزلہ

معلومات کی فراہمی کا الزام

انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق، انسداد دہشت گردی سکواڈ (اے ٹی ایس) کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایجنٹ نے خود کو آدتی بھاردواج کے نام سے متعارف کرایا اور ملزم کو سرحدی سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اور انڈین نیوی کی تعمیراتی و موجودہ تنصیبات کی معلومات فراہم کرنے پر آمادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی

پاک ایجنٹ کو معلومات بھیجنا

جون 2023 سے گوہل مبینہ طور پر بی ایس ایف اور نیوی کی تنصیبات کی تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ کے ذریعے پاکستانی ایجنٹ کو بھیجتا رہا۔ بعد ازاں اس نے اپنا آدھار نمبر استعمال کر کے ایک نیا سم حاصل کیا اور اس سم سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹ کا او ٹی پی بھی ایجنٹ کو فراہم کیا، جو پاکستان سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔

معلومات کی بدلے رقم وصول کرنا

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ گوہل نے معلومات کے بدلے 40 ہزار روپے بھی وصول کیے تھے۔ اے ٹی ایس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف بھارتیہ نیایا سنہتا کی دفعات 61 (مجرمانہ سازش) اور 148 (ریاست کے خلاف جنگ) کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...