سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ اور ہمارے جینے کے انداز
سونے کی نئی قیمتیں
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق 10 گرام سونے کے ریٹ میں 2 ہزار 658 روپے کا اضافہ ہوا اور قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیٹرجنرل آف پاکستان کا آسٹریلیا میں پاکستانی سفارتخانے میں 16 کروڑ سے زائد کی مبینہ خرد برد کا انکشاف
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
ادھر سونے کی عالمی مارکیٹ میں فی اونس پر 31 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 3 ہزار 357 ڈالر ہوگئی ہے۔
پچھلے دنوں کی صورتحال
گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔