روس اور یوکرین کے درمیان 307 قیدیوں کا تبادلہ
روسی-یوکرینی فوجیوں کا تبادلہ
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس اور یوکرین نے ہفتے کے روز ایک دوسرے کے 307 فوجیوں کا تبادلہ کیا، جو تین سالہ جنگ کے دوران قیدیوں کے سب سے بڑے تبادلے کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی تجزیہ کار نے لائیو پروگرام میں جنرل (ر)بخشی کی درگت بنا دی
قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق یہ تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے تین روزہ سلسلے کا دوسرا دن تھا، جس کے دوران مجموعی طور پر ایک ہزار قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہن کو بھائی سے جائیداد میں حصہ دلوانے کیلئے ہندو جج نے قرآن اٹھا لیا
حکام کی تصدیق
روس کی وزارت دفاع اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس تبادلے کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ مسلمان ہیں یا ہندو…یا آدھے مسلمان اور آدھے ہندو
پچھلے روز کا تبادلہ
اس سے ایک روز قبل جمعے کو دونوں فریقین نے 390 قیدی رہا کیے تھے، جن میں 120 عام شہری بھی شامل تھے۔
مزید قیدیوں کی رہائی کا وعدہ
دونوں ممالک نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں مزید قیدیوں کو رہا کریں گے۔








