خیرپور، نواب شاہ اور روہڑی کے درمیان ایک عام سا ریلوے اسٹیشن

مصنف: محمد سعید جاوید

حصہ: 136

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

حیدرآباد

حیدرآباد انتظامی طور پر سندھ کا ایک بڑا ڈویژن ہے۔ اسی لیے یہاں تمام سرکاری دفاتر، محکمہ تعلیم اور صحت کے ادارے موجود ہیں۔ سندھ یونیورسٹی، لیاقت میڈیکل کالج اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے علاوہ یہاں بہت سی دیگر بڑی سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں اور اعلیٰ تعلیمی ادارے بھی موجود ہیں۔ حیدرآباد ایک خوبصورت شہر ہے جو سیاسی اور ثقافتی طور پر فعال رہتا ہے۔ تقسیم ہند کے بعد مہاجروں کی ایک بڑی تعداد نے اس شہر میں سکونت اختیار کی، جس کے نتیجے میں مختلف ثقافتوں کا حسین امتزاج سامنے آیا۔ مجموعی طور پر یہ ایک زرعی علاقہ ہے، جس کی زمین زرخیز ہے۔ یہاں کیلے، امرود اور مختلف قسم کے آموں کے باغات ہیں، اور مختلف سبزیاں بھی کاشت کی جاتی ہیں جو کراچی بھیجی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہرینی امر سوریا سری لنکا کی دوبارہ وزیراعظم مقرر

نواب شاہ

سندھ کا ایک اور اہم شہر اور ضلع نواب شاہ ہے۔ یہاں سے ایک ریل گاڑی میر پور خاص سے ہوتی ہوئی کھوکھرا پار کی طرف جاتی تھی۔ یہ بھی ایک زرعی علاقہ ہے اور پاکستان کے گرم ترین مقامات میں شامل ہے، جہاں شدید گرمیوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ کچھ سیاسی رہنماؤں کی رہائش کی بدولت یہ شہر پاکستان کی سیاست میں جا ناپہچانا جگہ حاصل کر چکا ہے۔ 2008ء میں پاکستان کی سابق وزیراعظم کی شہادت کے بعد شہر کا نام بی نظیر آباد رکھا گیا، لیکن مقامی آبادی ابھی بھی اسے نواب شاہ کے نام سے ہی پکارتے ہیں۔ یہاں چار یونیورسٹیاں اور کئی اعلیٰ پائے کے نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے موجود ہیں۔ مزید یہ کہ یہاں ایک مقامی ایئرپورٹ بھی ہے جہاں باقاعدہ پروازیں چلتی ہیں۔ نواب شاہ بھی ایک زرعی علاقہ ہے جہاں مختلف فصلیں اور پھلوں کے باغات ہیں، اور سبزیاں کثرت سے اگائی جاتی ہیں۔

خیر پور

خیر پور، نواب شاہ اور روہڑی کے درمیان ایک عام سا ریلوے اسٹیشن ہے، مگر یہ ایک خوبصورت زرعی علاقہ ہے جہاں کھجوروں کے باغات ہر طرف پھیلے ہوئے نظر آتے ہیں۔ جب گاڑی ان باغات کے درمیان سے گزرتی ہے تو یہ منظر دلکش اور سحر انگیز ہوتا ہے۔ ریل کی پٹری کے ساتھ کئی کلومیٹر تک خوشنما باغات پھیلے ہوئے ہیں، جو کبھی کبھار ایک گھنٹے کی مسافت طے کرنے پر بھی ختم نہیں ہوتے۔

یہ علاقہ پاکستان میں کھجور کی پیداوار میں سب سے آگے ہے، جہاں کی لذیذ کھجوریں دنیا بھر میں برآمد کی جاتی ہیں۔ یہاں کھجوروں کی صفائی اور پیکنگ کے لیے بہت سے کارخانے بھی ہیں۔ اس کے علاوہ، یہاں ہزاروں ٹن چھوارے بھی تیار کیے جاتے ہیں جو روایتی طور پر شادی بیاہ کی تقریبات کا ایک لازمی جز سمجھا جاتا ہے۔ ایسی مذہبی رسومات کے لیے بھی ان کی ہندوستان میں بڑی مانگ ہے۔ مجموعی طور پر، یہاں کی زمین زرخیز ہے اور ہر طرح کی اجناس، پھل اور سبزیاں پیدا کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...