شادی کے 6 دن بعد شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش جلا دی

کراچی میں خاتون کی لاش کا معمہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اورنگی ٹاؤن، مومن آباد میں 17 مئی کو بیوٹی پارلر سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کا مرکزی ملزم شاہ ویر مانسہرہ میں مفرور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوڑے کی جہاز میں شرمناک حرکات کی ویڈیو وائرل، سٹاف کو لینے کے دینے پڑ گئے
مرکزی ملزم کی شناخت
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزم مقتولہ کا شوہر ہے، جس نے واردات سے 6 روز قبل صائمہ سے شادی کی تھی۔ دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں ملزم نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
قتل کا روشنی میں آنے والا واقعہ
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے گردن پر وار کیے اور لاش کو جلا دیا تھا۔ فرار ملزم کی ٹیکنیکل بنیاد پر تلاش کی جا رہی ہے۔