آپ کا آئندہ ہفتہ ستاروں کی روشنی میں کیسا گزرے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت مالی پوزیشن کافی کمزور ہے اور ابھی فی الحال کسی جانب سے کوئی خاص سلسلہ بنتا ہوا بھی دکھائی نہیں دے رہا۔ اس لئے چند دنوں کا انتظار ضروری ہے۔ اس کے بعد اچھی خبر آئے گی۔ ابھی تو صحت کا صدقہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کسی انجانی سی بندش کا شکار بھی ہیں اور نظر بد بھی لگتی ہے۔ اس لئے فوری طور پر اس پر توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ نے 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے واپس لے لئے
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن افردا نے کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے وہ اللہ پاک کا نام لے کر شروع کر سکتے ہیں اور مزید سرمایہ کاری بھی کرلیں مگر خود تمام معاملات پر توجہ دیں کسی کا بھروسہ نہ کریں۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کی بندش میں تھے، ان کے لئے اہم خبر ہے اور جن کو سفر کرنا ہے ، وہ بھی اب اللہ کا نام لے کر تیاری کرلیں۔ امید ہے کہ کسی وقت بھی کوئی خبر آجائے گی، انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے آسان ہدف دے دیا
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک بار پھر سوچ لیں کہ دوبارہ وہی غلطی دہرانی ہے جس کی وجہ سے ماضی میں نقصان ہوا تھا اور اپنوں سے دوری بھی۔ اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ حالات بالکل ایسے نہیں کہ آپ کی کوئی بات برداشت ہو، اس لئے خاموشی اختیار کریں اور ان دنوں صرف خاموشی سے اپنے روزگار پر توجہ دیں۔ اس میں فائدہ ہے، ورنہ باقی حوالے سے آزمائشی صورتِ حال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے درجنوں فحش گانوں پر پابندی لگادی، یہ پابندی صحیح یا غلط؟
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ نے اپنوں کے ساتھ جس قدر اچھا کیا۔ آج اس کا رزلٹ آپ کے سامنے ہے، کوئی بھی آپ کا احسان ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ سب مطلب نکال کر پیچھے ہٹ گئے ہیں اور اب آپ زبردستی دوبارہ ان میں گھسنے کی کوشش کررہے ہیں جو بڑے نقصان کا خدشہ ظاہر کررہا ہے۔ خاموش ہو جائیں اور اپنے حالات کے مطابق قدم اٹھائیں۔ نماز کی مدد بھی لیں اور استخارے سے کام بھی۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سٹیٹ بینک نے مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں اضافے کی پیشگوئی کردی
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جس کوشش میں آپ کافی دنوں سے لگے ہوئے تھے، انشاءاللہ اس میں کامیابی کا امکان بہت زیادہ ہے اور ایک بہت بڑی خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔ اولاد کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ہیں، من پسند جگہ رشتے کی بات بھی طے ہو سکتی ہے اور جس بھی جگہ سے مالی صورتِ حال بہتر ہونے کی امید ہے، وہ بھی پوری ہو سکتی ہے۔ جس کام کو دوبارہ شروع کرنا ہے وہ کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: حجامت کروانے گیا تو 1 نوجوان فیشل کروا رہا تھا جس سے تاخیر ہوئی، چیف جسٹس نے وضاحت پیش کردی
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بڑی ضرورت پوری ہو سکتی ہے۔ مالی حالات بھی اب بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ جو لوگ بے روزگار تھے، ان کا اچھا سلسلہ بن جائے گا۔ آج کا دن اہم معاملے کی ابتدا کا ہے جو پورا ہفتہ آپ کو آسانیاں دیتا رہے گا اور اب الگ رہائش کے بارے میں بھی سلسلہ بن سکتا ہے۔ جو لوگ بیمار تھے یا کسی بندش میں تھے، وہ اب انشاءاللہ اس سے آزاد ہیں، بے فکر ہو کراپنے مقاصد کو پورا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: دل چاہتا ہے بڑی ہو کر سی ایم بنوں
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ دیں اور انجان کام میں بالکل بھی ہاتھ نہ ڈالیں جو لوگ کسی بھی قسم کا لالچ دیں، ان کی باتوں میں ہرگز نہ آئیں جو نصیب میں ہوگا وہ مل کر رہے گا۔ اس وقت حالات بہتر ہیں۔ آپ پرانی باتیں دماغ سے نکال کر نئے سرے سے زندگی شروع کریں اور اب پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا، اس سے زندگی میں کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں اور معاف کر بھی سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے 17 سال بعد دوسرے بچے سے متعلق سوال پر ابھیشیک بچن نے کیا جواب دیا ؟
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کے لئے یہ ہفتہ اہم اور خوشیوں کا پیغام لے کر آیا ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کے امکانات بہت روشن ہیں اور جس طرف سے بھی رقم کی امید لگا کر رکھی ہوئی تھی وہ بھی پوری ہو سکتی ہے۔ اس وقت گھریلو ماحول میں جو کشیدگی چل رہی ہے، وہ بھی انشاءاللہ ختم ہونے جارہی ہے۔ البتہ اب بہت سے قریبی لوگوں سے بھی دور ہونے کا مشورہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: پانی اور بجلی کی کمی سے عوام سڑکوں پر آ گئے، ٹینکر آپریٹرز کے خلاف تحقیقات شروع
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ مت ڈالیں جس کا تعلق قانونی معاملات سے ہو اور ہر طرح کے ناجائز کام ناجائز آمدن سے بھی دور ہو جائیں تو آپ کے لئے بہتر رہے گا۔ توبہ کرکے سیدھے اور صاف راستے پر چلیں۔ آپ کو اس میں جو فائدہ ہوگا اس کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ اگر پرانے سلسلے دوبارہ کھولنے کی کوشش کی تو آپ بھی مشکل میں آسکتے ہیں، یہ وارننگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں آثار قدیمہ کی سائٹ سے 2 توپیں دریافت، کتنی پرانی ہیں؟ جان کر یقین نہ آئے
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو اس ہفتے کئی حوالوں سے اچھی خبریں ملنے کی امید ہے اور رُکے ہوئے کام بھی اب شروع ہوجائیں گے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حوالے سے پریشان تھے، انشاءاللہ اب وہ نیا سلسلہ بنتا ہوا دیکھیں گے۔ جن لوگوں نے اپنا نیا کام شروع کرنے کا پروگرام بنایا ہے، وہ عملی قدم اٹھا لیں، جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں وہ بسم اللہ کریں، البتہ تمام کاموں کو خاموشی سے کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار، ڈیلی پاکستان کے یوٹیوب چینل کے بعد فیس بک پیج بھی بلاک کردیا
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جن امور میں پچھلے کافی دنوں سے مسلسل دشواریاں دیکھ رہے ہیں، اب ان میں نمایاں کمی کا امکان ہے اور پردہ¿ غیب سے ایسے سلسلے بن سکیں گے، آپ حیران رہ جائیں گے۔ بڑے مسئلے اب تیزی سے ختم ہو سکتے ہیں اور جن افراد نے سفر کرنا ہے ، روزگار یا تعلیم کے حوالے سے وہ بھی اپنی تیاری کرلیں اور جو لوگ نئی جگہ نوکری کی خواہش رکھتے ہیں وہ اب خوشخبری سن سکیں گے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بدلتے ہوئے حالات میں آپ کو خود کو پیچھے رکھنے کا مشورہ ہے۔ آپ جس بھی جگہ آ جا رہے ہیں، مخالفین کی نظریں آپ پر ہیں اور جو بھی کام کریں گے وہ رکاوٹیں کھڑی کر سکتے ہیں۔ اس لئے محتاط ہو کر چلیں اور خاموشی سے سارے کام سرانجام دیں۔ مالی حالات آہستہ آہستہ ہی ٹھیک ہوں گے۔ جتنا نقصان ہونا تھا وہ ہو چکا ہے، اب کوئی مزید خطرہ نہیں ہے۔ اس وہم کو ذہن سے نکال دیں۔